منگل 10 نومبر 2026 - 13:10
ترکی اور مصر کی پارلیمنٹ کو سعودی عرب کی سلامتی کی فکر، لیکن غزہ کے مظلوم عوام کے لیے وقت نہیں!

حوزہ/ یمن کے معروف مصنف اور تجزیہ نگار علی الدروانی نے ترکی اور مصر کی پارلیمانوں کی ترجیحات پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ جب یہ ادارے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے فوجی اور حفاظتی انتظامات پر غور کر سکتے ہیں تو غزہ کے مظلوم عوام کو قتل عام، بھوک اور محاصرے سے بچانے کے لیے ہنگامی اجلاس کیوں نہیں بلاتے؟

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے معروف مصنف اور تجزیہ نگار علی الدروانی نے ترکی اور مصر کی پارلیمانوں کی ترجیحات پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ جب یہ ادارے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے فوجی اور حفاظتی انتظامات پر غور کر سکتے ہیں تو غزہ کے مظلوم عوام کو قتل عام، بھوک اور محاصرے سے بچانے کے لیے ہنگامی اجلاس کیوں نہیں بلاتے؟

علی الدروانی نے اپنے ایک تجزیے میں کہا ہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کی حمایت کے لیے فوجی امور پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ مصر کی پارلیمنٹ میں بھی سعودی عرب کے حفاظتی انتظامات زیر بحث ہیں۔ لیکن دوسری طرف غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے اور فلسطینی عوام کی جان بچانے کے لیے ان پارلیمنٹ نے اسی طرح کی کوئی ہنگامی کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام مسلسل حملوں، محاصرے، بھوک اور بے گھری کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن انہیں اسلامی ممالک کی جانب سے مؤثر عملی حمایت حاصل نہیں ہو رہی۔ خاص طور پر خواتین اور بچوں کی مشکلات کے باوجود علاقائی اداروں کی طرف سے کوئی سنجیدہ قدم دکھائی نہیں دیتا۔

تجزیہ نگار کے مطابق، سعودی عرب جدید فوجی سازوسامان، مضبوط فوج اور مغربی ممالک کے ساتھ وسیع دفاعی تعاون رکھتا ہے، اس کے باوجود اس کی سلامتی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف فلسطین اور یمن کے عوام جنگ اور تباہی کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ عرب اور اسلامی ممالک کے نزدیک اجتماعی سلامتی کا مطلب صرف حکومتوں، تیل کے وسائل اور توانائی کی ترسیل کے راستوں کا تحفظ ہے یا عام شہریوں کی جان اور حقوق کی حفاظت بھی اس میں شامل ہے؟

علی الدروانی نے واضح کیا کہ مسئلہ صرف ہتھیاروں اور فوجی وسائل کی کمی کا نہیں، بلکہ سیاسی اور فوجی اداروں کی ترجیحات کا ہے۔ غزہ اور یمن کی صورت حال نے اسلامی اتحاد اور یکجہتی کے نعروں اور عملی اقدامات کے درمیان موجود فرق کو نمایاں کر دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha